اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

غزہ،24 گھنٹوں میں 12 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ،24 گھنٹوں میں 12 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 12 ہو گئی۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں حماس سے جنگ میں ایک اور اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
اس سے قبل غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں مزید 9 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران اب تک 11 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک 320 سے زائد اسرائیلی فوجیوں کی اموات ہو چکی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے بحیرۂ احمر میں میزائلوں سے لیس کشتیاں تعینات کر دی ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق بحیرۂ احمر میں میزائل بردار کشتیاں حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کے بعد تعینات کیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481