اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حماس نے قید میں موجود اسرائیلی خواتین کی ویڈیو جاری کردی

حماس نے قید میں موجود اسرائیلی خواتین کی ویڈیو جاری کردی

غزہ: حماس نے اپنی قید میں موجود اسرائیلی خواتین کی ویڈیو جاری کردی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے 76 سیکنڈ کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انکی قید میں موجود تین اسرائیلی خواتین کا پیغام نشر کیا گیا ہے جس میں وہ اپنی رہائی کیلئے حکومت سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کررہی ہیں۔

ویڈیو میں دکھائی دینے والی تینوں خواتین جن کے نام ظاہر نہیں کیے گئے بالکل صحت مند معلوم ہوتی ہیں اور اُن پر تشدد کا کوئی نشان نہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ حماس کی قید میں انکو کوئی تکلیف نہیں دی گئی اور انکے کھانے پینے کا بھی خیال رکھا جارہا ہے۔

خواتین کا عبرانی زبان میں کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت 7 اکتوبر کو شہریوں کی حفاظت میں ناکام رہی۔ وہاں پر کوئی فوج نہیں تھی، کوئی ہماری مدد کو آیا نہ کسی نے ہماری آواز سنی۔ ہم معصوم شہری جو اسرائیل کی ریاست کو ٹیکس دیتے ہیں یہاں قید میں بے حال بیٹھے ہیں۔

انہوں نے نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ہمیں چھڑوانے والے تھے، آپ کو ہمیں چھڑوانا چاہیے، اسکے بجائے آپ ہمیں اپنی سیاست، سکیورٹی اور فوجی افراتفری میں گھسیٹے جا رہے ہیں۔ آپ کی پوزیشن کا مطلب یہ کہ آپ ہم سب کو قتل کروانا چاہتے ہیں۔ ہمیں قید میں 23 دن گزر چکے ہیں اب جنگ کو ختم ہونا چاہیے۔

خواتین نے مزید کہا کہ کیا آپ (نیتن یاہو) نے پہلے ہی کافی لوگوں کو قتل نہیں کرلیا؟ کیا پہلے ہی بہت سے اسرائیلی شہری قتل نہیں ہوچکے؟، ہمیں آزاد کروائیں۔ ہم سب کو آزاد کروائیں۔ اُن کے قیدیوں کو آزاد کریں۔ ہمیں اپنے خاندان کے پاس واپس بھجوائیں اور ابھی بھجوائیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481