اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیلی حکومت ریڈ لائن پار کرچکی،کارروائی پرمجبورکرسکتی ہے،ابراہیم رئیسی

اسرائیلی حکومت ریڈ لائن پار کرچکی جو کارروائی پرمجبورکرسکتی ہے،ابراہیم رئیسی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے جرائم ریڈ لائن پار کر چکے ہیں جو کسی کو بھی اس کیخلاف کارروائی پر مجبور کر سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ابراہیم رئیسی نے کہا کہ واشنگٹن ہمیں کچھ نہ کرنے کا کہتا ہے لیکن وہ اسرائیل کی وسیع حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے مزاحمتی اتحاد کو پیغامات بھیجے لیکن ان کا جواب انہیں واضح طور پر میدان جنگ میں ملا۔

خیال رہے کہ امریکی حکام ایران کو خبردار کرتے رہے ہیں کہ وہ اسرائیل اور حماس جنگ سے دور رہے کیونکہ وہ وسیع تر علاقائی تنازع کو روکنے کا خواہاں ہے۔

لبنان میں ایران کا حمایت یافتہ حزب اللہ گروپ حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کرتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی بمباری میں مزید 377 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 8ہزار سے زائد سے ہوچکی ہے ،جن میں 36 سو سے زائد بچے اور 1800سے زائد خواتین شامل ہیں جبکہ 22 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں جمعے سے بند انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481