اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چینی وزیردفاع عہدے سے برطرف

چینی وزیردفاع عہدے سے برطرف

چین کے وزیردفاع لی شانگ فو کوعہدے سےبرطرف کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چین کی سرکاری خبر ایجنسی نے شانگ فو کو عہدےسے ہٹائے جانے کی تصدیق کردی تاہم وزیردفاع لی شانگ فو کو عہدےسے ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
دوسری جانب چین کی قائمہ کمیٹی نے 14 ویں نیشنل پیپلزکانگریس کےاجلاس میں چین کےسابق وزیرخارجہ چن گانگ کو بھی کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا،چینی میڈیا کے مطابق چن گانگ کو اسٹیٹ کاؤنسلر کے عہدے سے پہلےہی برطرف کر دیاگیا تھا۔
اس سے قبل چین کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے وانگ زیگنگ اور وزیر خزانہ لیوکن کو بھی کابینہ سے فارغ کردیا گیاتھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481