اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان رواں سال پاور پلے میں پہلا چھکا لگانے میں کامیاب

پاکستان رواں سال پاور پلے میں پہلا چھکا لگانے میں کامیاب

آئی سی سی ورلڈکپ میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال ون ڈے کرکٹ میں پاور پلے کے دوران پہلا چھکا لگانے میں کامیاب ہو گئی۔
آئی سی سی ورلڈکپ میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے رواں سال 1169 گیندوں کے بعد پاورپلے میں عبداللہ شفیق کی جانب سے چھکا لگایا گیا، اوپنر بلے باز نے افغان بولر نوین الحق کو چھکا لگایا۔
بعدازاں عبداللہ نے ہی افغان بولر مجیب الرحمان کی گیند پر رواں سال پاور پلے میں دوسرا چھکا لگایا۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان وہ واحد ٹیم تھی جس نے پاور پلے یعنی ابتدائی 10 اوورز کے دوران ابھی تک چھکا نہیں لگایا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481