اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف دے دیا

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف دے دیا

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 21 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 274رنز کا ہدف دے دیا۔

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف دے دیا

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف دے دیا

بھارتی ریاست ہیماچل پردیش کے دھرم شالا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 21 ویں میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 273 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز انتہائی محتاط انداز میں کیا، ڈیوڈ کونوے نے 9 گیندوں کا سامنا کیا اور بغیر کوئی سکور بنائے محمد سراج کی گیند پر کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

ڈیوڈ کونوے کے بعد ول ینگ میں محمد شامی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، ول ینگ نے 27 گیندوں پر3 چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے، تیسری وکٹ 178 کے مجموعی سکور پر گری راچن رویندرا 75رنز بنا کر محمد شامی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی بھارت کے خلاف چوتھی وکٹ205 کے مجموعی سکور پر گری جب ٹام لیتھم 5 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے، گلین فلپس بھی 23رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند کا شکار بنے۔

چھٹی وکٹ 257 کے سکور پر گری جب مارک چیپ مین 6 رنز بنا کر بمرا کی گیند پر آؤٹ ہوئے، مچل سینٹنر ایک جبکہ میٹ ہنری بغیر کوئی رن بنائے محمد شامی کی گیند آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 4، کلدیپ یادیو نے2 جبکہ محمد سراج اور بمرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481