اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر اسرائیلی بمباری میں شہید

12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر اسرائیلی بمباری میں شہید

12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر اسرائیلی بمباری میں شہید

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر عونی الدوس بھی شہید ہوگئے۔

نیوز ویب سائٹ البوابہ کے مطابق عونی الدوس کی شہادت کی اطلاع فلسطینی رضاکاروں نے سوشل میڈیا پر دی۔ 12 سالہ عونی الدوس نے غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے کچھ عرصہ قبل یوٹیوب پر اپنا چینل بنایا جہاں وہ گیمنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے اور ان کی خواہش تھی کہ وہ ایک مشہور آدمی بنیں۔
عونی الدوس کے یوٹیوب چینل پر 31 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں جس پر صرف 11 ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔ عونی الدوس کا خواب تھا کہ ان کے ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہو جائیں لیکن وہ غزہ پر تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے۔
عونی کے ایک قریبی دوست مصعب دلول نے اپنے فیس بک پیج پر سورۃ الفجر کی آیت نمبر 27، 28، 29 اور 30 کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ‘اے نفس مطمئن چل اپنے رب کی طرف، اس حال میں کہ تو (اپنے انجام نیک سے) خوش (اور اپنے رب کے نزدیک) پسندیدہ ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا ‘یہ مہربان لڑکا، میرا پیارا بھائی اور دوست اس وقت شہید ہوا جب اس کے گھر کو اسرائیلی بمباری میں نشانہ بنایا گیا’۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481