اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نوازشریف کے استقبال کے لئے ملک بھر سےقافلے رواں دواں

نوازشریف کے استقبال کے لئے ملک بھر سےقافلے رواں دواں

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف آج 4 سال بعد وطن واپس آ رہے ہیں، جن کے استقبال کے لئے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد اور لاہور روانہ ہوچکے ہیں، موٹروے پر مسافروں کو قافلوں کے سبب دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

نوازشریف کے استقبال کے لئے ملک بھر سےقافلے رواں دواں

نوازشریف کے استقبال کے لئے ملک بھر سےقافلے رواں دواں

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 4 سال بعد وطن واپس آ رہے ہیں، سابق وزیراعظم وطن واپسی کیلئے دبئی ایئرپورٹ پہنچ گئے، انہیں پاکستان لانے والا خصوصی طیارہ دوپہر ساڑھے 12 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں میرے خلاف مقدمات سے ملک کو نقصان ہوا ، نواز شریف 

نوازشریف اسی خصوصی طیارے میں اسلام آباد سے دوپہر 2 بجے لاہور پہنچیں گے اور پھر ہیلی کاپٹر پر جاتی امراء جائیں گے، جہاں وہ والدین اور اہلیہ کی قبر پر فاتحہ پڑھیں گے، جب کہ شام 7 بجے جلسہ گاہ بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچیں گے۔

نواز شریف کی آمد کے سلسلے میں لیگی قیادت کو زیادہ کارکنان نکالنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، اور تمام سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو کارکنان کی لسٹ تیاری کے لیے پرفارما جاری کیا گی اہے، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اپنے کارکنان کی تعداد گاڑیوں کے کوائف درج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف کا طیارہ آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے اسلام آباد میں لینڈ کرے گا!

قائد مسلم لیگ ن کے استقبال کے لئے لاہور میں کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، صبح کے وقت کارکنان کے لئے ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا، جب کہ ڈی جے ولی سن ساؤنڈ سسٹم کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

نواز شریف کے استقبال کے لئے ن لیگ کے کارکنان کی راولپنڈی کے کمیٹی چوک میں آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں لیگی قیادت نے ان کے لیے ناشتے کا اہتمام کر رکھا ہے، ناشتے میں انڈہ، چنے، نان ، قیمہ اور حلوہ پوری سےتواضع کی جائے گی۔

راولپنڈی دانیال ہاؤس سے چوہدری تنویر کی قیادت میں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبالی ریلی نکالی گئی ہے، اور اس ریلی کی روانگی سے قبل کارکنان کیلئے دانیال ہاوس میں ناشتہ کا اہتمام کیا گیا۔

ریلی 26 نمبر چنگی پر رکے گی جہاں دیگر ریلیاں لاہور کیلئے روانہ ہوں گے، ریلی میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے پارٹی جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔

راولپنڈی میں سابق ایم این اے ملک ابرار احمد کی جانب سے بھی کارکنان کے لئے ناشتے کا بندوست کیا گیا ہے، ناشتے میں حلوہ پوری، چنے، انڈے الو بجیا، چائے شامل ہے۔

لیگی کارکنان ریلیوں کی صورت میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، اور جگہ جگہ پینا فلیکس آویزاں کئے گئے ہیں، جب کہ نوازشریف کے حق میں نعرے بازی بھی جاری ہے۔

سابق ایم پی اے ملک افتخار اور ان کے ہمراہ کینٹ ممبران بھی راولپنڈی میں لگے استقبالی کیمپوں کا دورہ کررہے ہیں۔ عہدیداران کا کہنا ہے کہ شام پانچ بجے تک لاہور جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب پشاور میں ہزارہ موٹروے پر ٹریفک کا شدید رش ہے، خیبرپختونخوا کے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں اور اسلام آباد سے لاہور انٹر چینج پر عوام اور گاڑیوں کا جم غفیر ہونے کے باعث مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پر پولیس کا عملہ متحرک ہے۔

مانسہرہ سے نواز شریف کے استقبال کے لئے قافلے لاہور کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، ہزارہ ڈویژن کی مختلف تحصیلوں سے جلوس مانسہرہ پہنچے، جہاں سے سب ایک ساتھ لاہور کے لئے روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف کی مدد حاصل کرنے میں ملک ریاض ناکام

نوازشریف کے استقبال آزاد کشمیر سے لیگی کارکنوں کے قافلے لاہور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، اس سے قبل آزاد کشمیر کو خیبر پختونخواہ اور پاکستان سے ملانے والے تاریخ مقام کوہالہ پل پر مظفرآباد سے لاہور جانے والے لیگی قافلے کے شرکاء نے نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد اور اہل پاکستان سے یکجہتی کے اظہار کیلئے مارچ کیا۔

مشتاق منہاس کی قیادت میں بڑا قافلہ  

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر مشتاق منہاس کی قیادت میں بڑا قافلہ مینار پاکستان پہنچ گیا ہے،

جہاں پہنچ کر ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے اپنی

سیاست کو داو پر لگا دیا، پاکستان کے لوگ آج کے سیاسی جلسہ کی مثال دیں گے۔

نواز شریف کے استقبال کیلئے آزاد کشمیر سے مزید قافلے آج شام تک لاہور پہنچیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481