اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سعودیہ نے زیورات اور آرائشی اشیا پر قرآنی آیات لکھنا ممنوع قرار دے دیا

سعودی شہزادہ ترکی بن محمد انتقال کر گئے

سعودی حکومت نے زیورات اور آرائشی اشیا وغیرہ پر قرآنی آیات لکھنے یا کندہ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سعودی مفتی نےیہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ استعمال کے بعد پھینکی جانے  والی چیزوں پر مقدس نام نہ لکھےجائیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کاغذ، برتن یا دیگر ایسے سامان پر اللہ کا نام نہ لکھا جائے جنھیں استعمال کے بعد پھینک دیا جاتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح اللہ کے بابرکت نام کی بے حرمتی ہوتی ہے۔ اس لیے ایسی اشیا بنانے والے ادارے احتیاط کریں بصورت دیگر ایسی اشیا ضبط کرلی جائیں گی۔

سعودی وزارت داخلہ کے بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ سونے کے زیورات اور دیگر آرائشی اشیاء پر قرآنی آیات تحریر نہ کی جائیں کیونکہ آیات قرآنی صرف ہدایت کے حصول کے لیے ہیں۔ آرائش کے لیے ان کا استعمال درست نہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق یہ ہدایات  مملکت کے مفتی کےایک خط کی روشنی میں جاری کی جا رہی ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ زیور میں قرآنی آیات تعویز کے لیے بھی لکھی جا سکتی ہیں جو اسلام میں ممنوع ہے۔سعودی مفتی نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا کہ قرآنی آیات والے زیور پہن کر لوگ بیت الخلا میں داخل ہوتے ہیں جس سے بے حرمتی کا احتمال بھی رہتا ہے۔

Saudi Arabia banned the writing of Quranic verses on jewelry and decorative items,سعودیہ نے زیورات اور آرائشی اشیا پر قرآنی آیات لکھنا ممنوع قرار دے دیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481