اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ورلڈ کپ،پاکستان ٹیم آج آسٹریلیا کے مد مقابل ہوگی

ورلڈ کپ،پاکستان ٹیم آج آسٹریلیا کے مد مقابل ہوگی

ورلڈ کپ،پاکستان ٹیم آج آسٹریلیا کے مد مقابل ہوگی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان ٹیم آج آسٹریلیا کے مد مقابل ہوگی۔

ورلڈ کپ،پاکستان ٹیم آج آسٹریلیا کے مد مقابل ہوگی

ورلڈ کپ،پاکستان ٹیم آج آسٹریلیا کے مد مقابل ہوگی

اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم انجری مسائل سے دوچار ہے۔

میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم اگلا میچ آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو میں کھیلے گی۔ گرین شرٹس تاحال انجری مسائل سے دوچار ہیں۔ اوپننگ بیٹر فخر زمان بدستور گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں، ان کے گھٹنے کا علاج جاری ہے وہ کل کے میچ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں آسٹریلیا کے خلاف میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان

سلمان علی آغا بھی بخار میں مبتلا ہیں، تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو کھلایا جاسکتا ہے، شاداب خان پاکستان ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔

یہ بھی دیکھیں آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل فخر زمان انجرڈ

ایونٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا نے تین، تین میچ کھیلے ہیں۔ پاکستان نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی

جبکہ ایک میچ میں شکست ہوئی، یوں وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ 2 میچوں میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا،

اس طرح اس کے 2 پوائنٹس ہیں اور پوائنٹس ٹیبل اس کی پوزیشن چھٹے نمبر پر ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481