اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جوبائیڈن نے اسپتال حملے میں اسرائیل کو کلین چٹ دیدی

جوبائیڈن نے اسپتال حملے میں اسرائیل کو کلین چٹ دیدی

نئی دہلی: غزہ کے ایک اسپتال میں حملے میں 500 فلسطینیوں کی شہادتوں کے اگلے ہی روز امریکی صدر جوبائیڈن صیہونی ریاست کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل پہنچ گئے۔

جوبائیڈن نے اسپتال حملے میں اسرائیل کو کلین چٹ دیدی

جوبائیڈن نے اسپتال حملے میں اسرائیل کو کلین چٹ دیدی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے پر پہنچ گئے جہاں وزیراعظم نیتن یاہو نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دو بدو ملاقات بھی کی جس میں غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں غزہ پر حملہ: ایران نے گنبد رضوی پر سیاہ پرچم لہرا دیا

امریکی صدر نے یہ دورہ غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی حملے میں 500 فلسطینیوں کی شہادت کے اگلے روز کیا ہے اور صدر جوبائیڈن اس سفاکانہ عمل پر اسرائیل کی مذمت کرنے کے بجائے اظہار یکجہتی کرنے پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل کا غزہ شہر کے الاحلی ہسپتال پر فضائی حملہ، 500شہید

امریکی صدر نے ملاقات میں اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی اور خارجہ معاملات میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جب کہ حماس کے حملے میں مارے جانے والے 1700 سے زائد اسرائیلیوں کی اموات پر نیتن یاہو سے تعزیت بھی کی۔

تاہم امریکی صدر نے اسرائیل کی بمباری میں شہید ہونے والے 3 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادتوں جن میں ایک ہزار سے زائد بچے اور خواتین بھی شامل ہیں پر مجرمانہ چپ سادھے رکھی۔

امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا کہ اسپتال میں حملے میں اسرائیل نہیں بلکہ دوسری قوت ملوث ہیں۔ ان کا اشارہ حماس کی جانب تھا۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے بھی یہی دعویٰ کیا تھا کہ متعدد انٹیلی جنس ذرائع سے پتا چلا ہے کہ حماس کی اتحادی تنظیم اسلامی جہاد کے راکٹس نشانہ چوک گئے اور اسپتال کو جا لگے۔

یہ بھی پڑھیں  غزہ میں جنگ بندی کے حق میں مظاہرے پر متعدد امریکی شہری گرفتار

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے مزید کہا کہ حملے کے وقت اسپتال کے قریب اسرائیل کوئی فضائی کارروائی نہیں کر رہا تھا اور نہ ہی اسپتال کو لگنے والے راکٹس اسرائیلی فوج کے زیر استعمال راکٹس سے ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں امریکہ میں ہزاروں یہودیوں کے اسرائیل کیخلاف مظاہرے

خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کے لیے بھیجے جنگی طیارے بردار بحری جہاز نزدیکی

ساحل تک پہنچ گیا ہے جب کہ ایک اور بحری بیڑہ بھی جلد روانہ کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481