اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہار جیت کھیل کا حصہ، ایسا نہیں کے ہم دنیا میں بلکل نیچے ہیں،محمد رضوان

ہار جیت کھیل کا حصہ، ایسا نہیں کے ہم دنیا میں بلکل نیچے ہیں،محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ ہار جیت ہوتی رہی ہے، ایسا بلکل نہیں ہے کہ ہم دنیا میں بلکل نیچے ہیں۔

ہار جیت کھیل کا حصہ، ایسا نہیں کے ہم دنیا میں بلکل نیچے ہیں،محمد رضوان

ہار جیت کھیل کا حصہ، ایسا نہیں کے ہم دنیا میں بلکل نیچے ہیں،محمد رضوان

پی سی بی ڈیجیٹل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ نیدرلینڈز، افغانستان اور بنگلہ دیش جیسی ٹیمیں بھی ورلڈ کپ میں کچھ کر کے پہنچی ہیں، بھارت کے خلاف میچ ہارے ہیں لیکن پہلے دو میچ جیتے بھی ہوئے ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم سکلز میں اچھی ہے، ہمیں اپنی فیلڈنگ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ بولر ہیں، پاکستان کے فینز نے ہمیشہ ہمیں محبت دی ہے اور دعا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے شکست دیدی

انہوں نے کہا کہ لوگ کہ رہے ہیں ہمارے سپنر آوٹ نہیں کر پا رہے، وہ بلکل صحیح کہہ رہے ہیں مگر وہ بولنگ اچھی کر رہے ہیں، شاداب اور نواز پر ہمیں یقین ہے وہ ہمیں کسی بھی وقت میچ بدل کے دے سکتے ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ ہم جب آرمی، پولیس، ڈاکٹروں، بزنس مینوں، عام لوگوں اور دکانداروں سے ملتے ہیں،

ان کا درد اور محبت ہم جانتے ہیں، مجھے اپنے فینز پر یقین ہے، وہ پیچھے جو کہیں سامنے محبت ہی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ سے قبل بنگلورو میں دھماکا

انہوں نے کہا کہ فینز سے درخواست ہے کہ ہم نے ہمت نہیں ہاری، بھارت سے ہارنے کے بعد شائقین

کے میسج ملے کہ ایک میچ ہارنے سے کچھ نہیں ہوتا، جب ہم ہارتے ہیں

یہ بھی پڑھیں ورلڈ کپ،پاکستان کرکٹ ٹیم وائرل انفیکشن کی زد میں آ گئی

لوگ ہمیں کہتے ہیں "تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے” ہمیں بھی اپنی عوام سے محبت ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481