اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیلی بمباری میں حماس کےقیدی 13 یہودی بھی مارے گئے

AP23280356490357 1696688382 1

غزہ پر ہونے والی وحشیانہ اسرائیلی  بمباری سے حماس کی قید میں موجود 13 یہودی بھی مارے گئے۔

ایک غیرملکی خبررساں ادارے نے رپورٹ دی ہے کہ  اسرائیل کی جانب سے غزہ پربمباری مسلسل جاری ہے،اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اس دوران  اسرائیلی فضائیہ کے فضائی حملوں میں حماس کی جانب سے یرغمال بنائےگئے13 اسرائیلی بھی ہلاک ہوگئے۔

اس سلسلے میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ  بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی غزہ کی پٹی میں یرغمال بنائےگئے کم از کم 13 یرغمالی اسرائیل کی بمباری کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق صہیونی فوجی طیاروں نے 5 مقامات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں یرغمال بنائے گئے اسرائیلی بھی زد میں آگئے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی سات روز سے جاری بمباری  میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 1800 ہوگئی ہے جب کہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق  شہدا میں583 معصوم بچے شامل ہیں ۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں زخمیوں کی تعداد 6 ہزار 388 سے تجاوز کرگئی ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں بےگھر افراد کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نےکہا ہے کہ  فلسطینیوں کی فوری ضروریات کے لیے 29 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے۔

 

13 Jews who were prisoners of Hamas were also killed in the Israeli bombardment,اسرائیلی بمباری میں حماس کےقیدی 13 یہودی بھی مارے گئے

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481