اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ورلڈکپ ،نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

ورلڈکپ ،نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ورلڈکپ ،نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

ورلڈکپ ،نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

بھارت کے شہر چنئی میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 11 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ نے 246 رنز کا ہدف 42.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا، کپتان کین ولیمسن 78 اور ڈیرل مچل 89 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں کیویز کی جانب سے اوپننگ اچھی نہ ہوسکی اور صرف 12 رنز کے مجموعی اسکور پر رچن رویندرا پویلین لوٹے تاہم ڈیون کانوے اور کپتان کین ولیمسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا، ڈیون کانوے 45 رنز بنا کر آؤ ٹ ہوئے جبکہ کین ولیمسن 78 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہوگئے۔

بنگلا دیش کی جانب سے اوپنر بلے باز ایک بار پھر ناکام رہے، لٹن داس پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوگئے، تنزید حسن 6، مہدی حسن میراز 30 اور نجم الحسن 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان شکیب الحسن اور مشفق الرحیم کی پاٹنر شپ نے ٹیم کو سہارا دیا اور رنز کو آگے بڑھایا تاہم شکیب الحسن 40 اور مشفق الرحیم 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی نمایاں اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلا دیش کی ساتویں وکٹ 180 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب توحید ہردوئے 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، تسکین احمد 17، مستفیض الرحمان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، محمود اللہ 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 3 ، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2،2 جبکہ گلین فلپس اور مچل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481