اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بیوی کے قتل کےالزام میں فرخ ولد تاجی کھوکھر گرفتار؟

4be370a6 f6f4 4beb 88d9 e1a68300f597

سوشل میڈیا اور بعض نعوز چینلز کی خبروں کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں زمینوں پر قبضوں سمیت متعلقہ جرائم کے حوالے سے بین الاقوامی "شہرت” پانے والے مرحوم  تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ امتیاز کھوکھر کو بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم پولیس نے ان تک اس گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے،پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اس گرفتاری کو کنفرم نہیں کر سکتے۔ سوشل میڈیا پر حوالات یا جیل کی سلاخوں کے پیچھے بنی تصویر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ پرانی تصویر ہے اور ملزم وقفے وقفے سے جیل یاترا کرتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر پر بیوی کے قتل کا الزام

ذرائع کے مطابق فرخ کھوکر ہفتے کی شب تین بجے اپنے دوستوں کے ہمراہ قطر سے واپس پاکستان پہنچا تھا۔اتوار کے روز اس کے بھائی عمر نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بھابی رمشا نے خود کشی کر لی ہے اور اس کی لاش پنکھے سےلٹکی ہوئی ہے۔پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو متوفیہ کے بھائی علی رضا نے موقف اختیار کیا کہ اس کی بہن کو قتل کیا گیا ہے اور  قتل میں اس کا شوہر فرخ کھوکھر ملوث ہے جس نے چار پانچ روز پہلے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔ بعد ازاں ائرپورٹ پولیس نے علی رضا کی مدعیت میں فرخ کھوکھر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے ابتدائی کاروائی مکمل کرنے کے بعد فرخ کھوکھر کو گرفتار کر لیا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اب تک فرار ہے۔

37c57000 8b80 444e 8616 e78ab6ff4bc9 1 jpg

یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقتولہ رمشا فرخ کھوکھر کی چچا زاد ہے اور اس سے قبل اس کی والدہ زاہدہ بی بی کو بھی مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا تھا تاہم اثر رسوخ کی بنا پر وہ کیس دبا دیا گیا۔زاہدہ بی بی کی موت جائیداد اور وراثت سے جڑے معاملات سے تعلق رکھتی تھی ۔بعد ازاں زاہدہ بی بی کو شہید قرار دے کر اس کی قبر کو چھوٹے سے مزار کی شکل دے دی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ رمشا کہ بھائی علی رضا کا کہنا ہے کہ ملزم فرخ کھوکھر نے اپنے بھائی ثمر کھوکر سے مل کرمیری بہن کو قتل کیا ہے ۔ پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم فرخ کھوکھر پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما اور کاروباری شخصیت ماجد ستی کے قتل کیس میں حال ہی میں ضمانت پر رہا ہوا تھا،بعض ذرائع دعوٰی کرتے ہیں کہ ماجد ستی قتل کیس میں دونوں فریقین کے درمیان خاموش ڈیل ہو گئی ہے اوراس مد میں بعض سیاسی شخصیات نے خطیر رقم وصول کی ہے،تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں

ماجد ستی کیس میں ملوث فرخ کھوکھربیماری کےبہانے اسپتال منتقل

Farrukh arrested on the charge of killing his wife,بیوی کے قتل کےالزام میں فرخ ولد تاجی کھوکھر گرفتار
Why Farukh Khokhar arrested?, Rawalpindi police, crime, murder charges


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481