اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ماجد ستی کیس میں ملوث فرخ کھوکھربیماری کےبہانے اسپتال منتقل

38b775a9 7775 4dc4 b83e e77f40d25ca9

ماجد ستی قتل کیس میں ملوث ملزم فرخ کھوکھر بیماری کے بہانے اسپتال منتقل ہو گیا۔ واضح رہے کہ ملزم فرخ کھوکھر کو ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کی عدالت  سے دو روز قبل گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ملزم فرخ کھوکھر گزشتہ سال  اگست میں مری روڈ کے قریب قتل ہونے والی معروف کاروباری شخصیت ماجد ستی کے قتل کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔  مقدمے میں قبل ازیں چار  دیگرملزمان امیرحمزہ، حیدر علی ،کاشف اور  محمد وسیم کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
فر خ کھوکھر کی ضمانت خارج ہونے کے بعد ماجد ستی شہید ایکشن کمیٹی کے ارکان  سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی،سربراہ ایکشن کمیٹی آصف شفیق ستی، عمر فاروق ستی، راجہ ثنااللہ ستی، سجاد الحسن عباسی ،راجہ احسان ستی، حاجی اظہر ستی، طاہر مقصود ستی ،غفران آزاد ستی، راجہ راشد وحید ستی ،راجہ بابر ستی، حق نواز ستی ،ظفر الطاف ستی ،سلمان ستی، عاطف ستی، عدنان زیب ستی اور دیگر نے اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ماجد ستی شہید کے خاندان کو انصاف ملے گا۔

آصف شفیق ستی نے پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے ساتھ دینے والے تمام لوگوں کو مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھ کہ یہ کسی ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ ہم سب کی کامیابی ہے۔ ماجد ستی اپنی جان کا نذرانہدے کر ہم سب کو متحد کر گیا اور آج میرٹ پر فیصلہ ہوگیا اور ہمیں کامیابی نصیب ہوئی۔ اب ہمیں پہلے سے زیادہ جرات اور بہادری سے کھڑا ہونا پڑے گا آپ تمام احباب ہماری طاقت ہیں، یہ  مظلوموں کی برادری ہے جوہر ماں اور بیٹی کی آواز ہے

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر بیٹے کو ماجد ستی کی طرح دیکھنا ہے ان کے ساتھ بھی فرنٹ لائن پر کھڑا ہونا ہے۔ ہم موت کو قبول کر لیں گے لیکن کمپرومائز نہیں کریں گے۔ قاتلوں کو بھی  نصیحت ہوجائے گی ہمارا کس برادری سے واسطہ پڑا تھا ۔ ان بدمعاشوں نے ہمارے شریف لوگوں کے خلاف ویڈیو وائرل کی گئی ہم نے ان لوگوں کا بھی محاصرہ کرنا ہے آج آپ کو اور مجھے ایک نئے عزم کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481