اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر پر بیوی کے قتل کا الزام

37c57000 8b80 444e 8616 e78ab6ff4bc9 jpg

ماجد ستی قتل کیس میں حال ہی میں ضمانت پر رہا ہونے والے فرخ کھوکھر کو اب بیوی کے قتل کے الزام کا سامنا ہے جو گھر میں  مردہ پائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے ایک خاص کردار مرحوم تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر کی اہلیہ گھر میں مردہ پائی گئی جس پر متوفیہ کے بھائی نے فرخ کھوکھر پر بیوی کے قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمر کھوکھر نے پولیس کو اطلاع دی کہ میری بھابھی رمشا زوجہ فرخ امتیاز کھوکھر نے خودکشی کر لی ہے، جس پر پولیس  جب موقع پر پہنچی تو رمشا فرخ کے بھائی علی رضا نے بتایا کہ فرخ کھوکھر نے گھریلو تنا زعہ کی وجہ سے رمشاکے گلے میں دوپٹہ ڈال کر اسےقتل کیا ہے، پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

0a204699 fae3 4cc4 9785 10b35099acdf jpg

ادھر ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ ڈھوک کنگال گھر میں خاتون کی نعش ملی جس کی شناخت رمشا فرخ کے نام سے ہوئی ہے، ترجمان نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائی کی درخواست پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، نعش کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے جس کی روشنی میں وجہ موت کے بابت حتمی رائے قائم کی جا سکے گی، واقعہ پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، ادھر ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا۔

Taji Khokhar's son Farrukh Khokhar accused of killing his wife,تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر پر بیوی کے قتل کا الزام
تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ ڈھوک کنگال گھر میں خاتون کی نعش ملی
Community Verified icon


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481