اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

والد نے انتقال سے دس دن پہلے اسلام قبول کیا۔محمد یوسف

33547000 151a 4d42 aa00 43c52f05a023

پاکستان کرکٹ کے سپر سٹار محمد یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد انتقال سے 10 دن پہلے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئے تھے جبکہ والدہ نے بھی اسلام قبول کر لیا تھا جس کے لیے تبلیغی جماعت کے امیر مولانا عبدالوہاب نے خاص طور پر مولوی فہیم صاحب کو رائیونڈ سے میرے گھر بھیجا تھا۔

محمد یوسف کے مطابق والدہ فوری طور پر تو مسلمان ہونے پر راضی نہ ہوئیں تاہم کچھ عرصے بعد انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔ایک انٹرویو میں محمد یوسف نے بتایا کہ انہیں نامور کرکٹر سعیدانور اسلام کی طرف لے کر آئے جس کے بعد انہوں نے رائیونڈ میں مولوی فہیم اور مولانا عبدالوہاب سے بھی ملاقات کرائی۔ محمد یوسف نے بتایا کہ والدہ کے علاوہ ان کی اہلیہ بھی الحمد للہ مسلمان ہیں اور انہوں نے بھی اپنی مرضی سے اسلامی تعلیمات پڑھ کر اور متاثر ہو کر اسلام قبول کیا،اس میں کسی قسم کی زور زبردستی کا عمل دخل نہیں۔ واضح رہے کہ محمد یوسف کے دو بچے بھی حافظ قرآن ہیں۔

68c4a0d8 aff3 402c 9043 22287c4ac5ba jpg

محمد یوسف اپنے حافظ قرآن بچوں کے ساتھ

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اسلام قبول کرنے پر والدین تو سخت ناراض ہوئے ہی ، کرسچن کمیونٹی کے لوگوں نے بھی قبول نہیں کیا جو اب تک مجھ سے ناراض ہیں اور کبھی کبھی کسی نہ کسی شکل میں ردعمل بھی ظاہر کرتے رہتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ   ان کی ناراضی فطری ہے کیونکہ ان تک اسلام کی روشنی نہیں پہنچی۔

92456674 25f3 473b 8e37 d5409672fb77 jpg
محمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ وہ تین سال تک مسلمان ہونے کے باوجود اس تبدیلی کو چھپاتے رہے یہاں تک کہ انٹرنیشنل میچوں کے دوران بیٹنگ سے پہلے صلیب کا نشان بھی بناتے رہے تاکہ کسی کو شبہ نہ ہو ۔
محمد یوسف کے مطابق انھیں کہا گیا تھا کہ فی الحال اپنے مسلمان ہونے کی بات کا انکشاف نہ کریں کیونکہ اس کے نتیجے میں بڑا دباؤ آ سکتا ہے جس سے خدانخواستہ فیصلے پر نظر ثانی کی نوبت بھی آ سکتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے مسلمان ہونے کو تین سال تک چھپائے رکھا۔

e1c6d10f 7478 43c8 8aad 8f2576a1c753 jpg

سپر اسٹار کرکٹر محمد یوسف اپنے پرانے محلے میں پان شاپ پر

 

Father  embraced  Islam ten days before his death, Muhammad Yusuf,والد نے انتقال سے دس دن پہلے اسلام قبول کیا۔محمد یوسف


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481