ورلڈ کپ2023، سری لنکا کو 102 رنز سے شکست
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقا نے سری لنکا کو جیت کے لیے عالمی کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا 429 رنز کا ہدف دیا تھا
جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 45 ویں اوورز میں 326 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کا ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز، نیدر لینڈز کو 81 رنز سے شکست دیدی
نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
جنوبی افریقا کی بیٹنگ
جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا،
پروٹیز نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 428 رن بنائے جوکہ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔
اس سے قبل 2015 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف 6 وکٹ پر 417 رنز بنائے تھے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین ڈر ڈوسن اور ایڈین مارکرم کی
شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں،
تنیوں بیٹرز نے بالترتیب 100، 108 اور 106 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔
