اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خان پورمیں مسافرگاڑی کھائی میں جا گری۔ 2 مسافرجاں بحق

28773686 cf4d 4ce3 9fee edaccd71e1de

خان پور کے نواحی گاؤں مسلم آباد کے نزدیک جامنوں والے موڑ کے قریب مسافروں سے بھری گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی جا گری، حادثے میں دو افراد جان بحق جبکہ  خواتین اور بچوں سمیت گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی مقامی شہری فورا جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔کھائی سے زخمی افراد کو ریسکیو کر کے پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے THQ ہسپتال خانپور منتقل کیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی اطلاع پر جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور شدید زخمیوں کو ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کیا گیا جن میں محمد اشرف عمر 35 سال سکنہ کنیلی باغپورڈھیری اور ساجد حسین شاہ عمر 45 سال سکنہ بگراں سیداں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481