اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افغان سپاہیوں کی فائرنگ،2 پاکستانی شہری شہید

افغان سپاہیوں کی فائرنگ،2 پاکستانی شہری شہید

 افغان سپاہیوں کی فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ پر تعینات افغان سپاہیوں کی فائرنگ سے بچے سمیت 2 پاکستانی شہری شہید ہو گئے۔

افغان سپاہیوں کی فائرنگ،2 پاکستانی شہری شہید

افغان سپاہیوں کی فائرنگ،2 پاکستانی شہری شہید

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان سپاہیوں نے پاکستان سے افغانستان داخل ہونے والے پیدل افراد پر بلااشتعال اندھا دھند فائرنگ کی،

زیرو لائن گیٹ پر فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں 12 سال کا بچہ بھی شامل ہے جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل میں عمران خان اور شاہ محمود کی ملاقات، کچھ دیر سرگوشیاں کیں

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز نے انتہائی صبر کا مظاہرہ کیا، پاکستانی سکیورٹی فورسز نے معصوم افراد کی موجودگی میں جوابی فائرنگ نہیں کی، فائرنگ نہ کرنے کا مقصد بڑے جانی نقصان سے بچنا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز چمن منتقل کر دی گئیں،

زخمی بچے کو فوری طور پر سکیورٹی فورسز نے منتقل کیا جس کا علاج جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان حکام کو سپاہیوں کی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا،

افغان حکام سے کہا گیا ہے کہ ذمہ داروں کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے،

اُمید ہے افغان حکومت اپنے فوجیوں کو کنٹرول میں رکھے گی ۔

یہ بھی پڑھیں سراج الحق نے مولانا فضل الرحمٰن پر چوٹ کر دی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان فوجیوں کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانے اور نظم و نسق

برقرار رکھنے کا کہا جائے گا، اقدام کا مقصد مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان باہمی تعلقات کے فروغ سے امن، خوشحالی اور ترقی میں شراکت داری

کے لیے پُرعزم ہے، اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کے تسلسل سے اس عزم کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481