اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سراج الحق نے مولانا فضل الرحمٰن پر چوٹ کر دی

997686d8 dae8 4fae bca8 82996585438d

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے سابق حلیف مولانافضل الرحمٰن پر چوٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  انتخابات سے قبل سردی، گرمی اور معیشت بہتربنانے کی باتیں کرنے والے نوشتہ دیوار پڑھ چکے اور شکست سے خائف ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں مولانا فضل الرحمٰن نے مطالبہ کیا تھا کہ جنوری میں شدید سردی کے باعث الیکشن کا انعقاد مشکل ہو گا لہٰذا اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ استحکام کا راستہ پولنگ سٹیشن سے ہو کر گزرتا ہے۔ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے، الیکشن ڈیکوریشن نہیں، صاف اور شفاف ہوں۔منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کو پالیسی معاملات میں فیصلہ سازی کا اختیار نہیں، ان کی طرف سے بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔

Pic Siraj ul haq scaled

انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ قوم کی بجائے آئی ایم ایف کے مفادات کی نگرانی کررہا ہے۔قبل ازیں امیر جماعت نے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس کی صدارت کی۔میٹنگ میں الیکشن تیاریوں، ملک کی مجموعی صورتحال زیربحث آئی۔

امیر جماعت نے صحافیوں کو بتایا کہ جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 80فیصد امیدواران فائنل کرلیے ہیں۔ نائب امرا لیاقت بلوچ،میاں اسلم، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک پریس کانفرنس میں شریک تھے۔

Sirajul Haque hits Maulana Fazlur Rehman on election issue,سراج الحق نے مولانا فضل الرحمٰن پر چوٹ کر دی 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481