اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

9 مئی واقعات کی پلاننگ زمان پارک میں ہوئی، عثمان ڈار

9 مئی واقعات کی پلاننگ زمان پارک میں ہوئی، عثمان ڈار

9 مئی واقعات کی پلاننگ زمان پارک میں ہوئی، عثمان ڈار

عثمان ڈار نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پلاننگ چیئرمین پی ٹی آئی کے زیر صدارت زمان پارک میں کی گئی۔

9 مئی واقعات کی پلاننگ زمان پارک میں ہوئی، عثمان ڈار

9 مئی واقعات کی پلاننگ زمان پارک میں ہوئی، عثمان ڈار

عثمان ڈار نے دنیا نیوز کے پروگرام ’آن دی فرنٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی

گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی تھی،

یہ بھی پڑھیں سراج الحق نے مولانا فضل الرحمٰن پر چوٹ کر دی

حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت خود چیئرمین پی ٹی آئی نے دی تھی۔۔

عثمان ڈار نے کہا کہ اکتوبر 2022ء میں لانگ مارچ جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی روکنے کیلئے کیا گیا،

9 مئی کے حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں 50 ہزار روپے کمانے والوں پر مزید ٹیکس لگے گا؟

عثمان ڈار نے مزید کہا چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہیومن شیلڈ کا استعمال کیا،

چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ورکرز کی ذہن سازی کی،

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد اور زمان پارک میں جو کچھ ہوا اسی ذہن سازی کا نتیجہ تھا۔

عثمان ڈار نے کامران شاہد کے پروگرام میں اعلان کیا کہ میں آج سے سیاست اور تحریک انصاف دونوں کو چھوڑ رہا ہوں ۔۔

ان کا کہنا تھا کہ میں فوج مخالف بیانیے کے ساتھ نہیں چل سکتا ۔نو مئی کو جو کچھ کیا گیا وہ سیاسی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے اور یہ سب کچھ تحریک انصاف میں بطور جماعت زہن سازی کے نتیجے میں ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے .میں گزشتہ ایک ڈیڑھ مہینے سے اس حوالے سے غور و خوض کر رہا تھا۔ میں گزشتہ پانچ ماہ سے اس انتظار میں تھا کہ شاید بہتری کی کوئی صورت نکل آئے ۔

عثمان ڈار نے مطالبہ کیا کہ نو مئی کے واقعات میں جو بھی لوگ ملوث ہیں انہیں نشان عبرت بننا چاہیے مگر جو لوگ بے گناہ جیلوں میں قید ہیں انہیں بھی انصاف ملنا چاہیے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481