اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سائفر کیس، عمران خان، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان جمع

سائفر کیس، عمران خان، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان جمع

سائفر کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آ گئی،

ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو قصوروار قرار دے دیا۔

سائفر کیس، عمران خان، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان جمع

سائفر کیس، عمران خان، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان جمع

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کیس سے متعلق چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں جمع کرا دیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو ٹرائل کر کے سزا دینے کی استدعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف انتقام کے بجائے ملک کو ٹھیک کرنے پر توجہ دیں گے،اسحاق ڈار

ذرائع کے مطابق اسد عمر ایف آئی اے کی ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں

جبکہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے گواہ بن گئے

جن کا 161 اور 164 کا بیان چالان کے ساتھ منسلک ہے۔

ذرائع کے مطابق چالان میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھا اور سٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا، سائفر کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس پہنچی لیکن واپس نہیں کی گئی۔

خصوصی عدالت میں جمع کروائے گئے چالان کے مطابق سیکرٹری خارجہ اسد مجید اور سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی گواہوں میں شامل ہیں،

یہ بھی پڑھیں 92 سال کی عمرمیں پڑھنا لکھنا سیکھ کردادی نےاپنے ’نوٹ‘ بچا لیے

ان کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ فیصل نیاز ترمذی بھی ایف آئی اے کے گواہوں میں شامل ہیں،

سائفر وزارت خارجہ سے لے کر وزیراعظم کے پاس پہنچنے تک پوری چین کو گواہوں میں شامل کیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481