اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پوتے پوتیاں پیسوں میں ڈنڈی مارتے ہیں،دادی حساب سیکھنے اسکول پہنچ گئیں

پوتے پوتیاں پیسوں میں ڈنڈی مارتے ہیں،دادی حساب سیکھنے اسکول پہنچ گئیں

اتر پردیش: بھارت میں پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کے پیسوں میں ڈنڈی مارنے سے پریشان 92 سالہ دادی نے گنتی اور حساب کتاب سیکھنے کے لیے اسکول میں داخلہ لے لیا۔

پوتے پوتیاں پیسوں میں ڈنڈی مارتے ہیں،دادی حساب سیکھنے اسکول پہنچ گئیں

پوتے پوتیاں پیسوں میں ڈنڈی مارتے ہیں،دادی حساب سیکھنے اسکول پہنچ گئیں

بھارتی کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے ’’بلند شہر‘‘ میں 92 سالہ دادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا۔ 1930 میں پیدا ہونے والی سلیمہ خان کبھی اسکول نہیں گئی تھیں۔

ان کی شادی محض 14 سال کی عمر میں ہوگئی تھی۔ وہ خود تو پڑھی لکھی نہیں تھیں لیکن اپنے اولادوں کو علم کے زیور سے آراستہ کیا۔ کبھی دل میں پڑھنے کا شوق بھی پیدا ہوا تو گھریلو ذمہ داریاں آڑے آگئیں۔

تاہم جب وہ اپنے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں سے کوئی چیز منگواتیں تو شرارتی بچے بقایا پیسوں میں ڈنڈی مارتے کیوں کہ دادی گنتی گرنے اور حساب کتاب میں واجبی تھیں۔

زمانے کی سرد گرم اور دھوپ و چھاؤں کا وسیع تجربہ رکھنے والی دادی اپنے اولادوں کی اولادوں کی اس کارستانی کو بھانپ گئیں اور جن سب سے چھوٹے پوتے کے اسکول میں داخلے کا وقت آیا تو خود بھی اسکول جانے کا فیصلہ کرلیا۔

گھر والوں نے جب 92 سالہ دادی کی ضد کے آگے ہتھیار ڈال دیے اور دادی پوتا ایک ساتھ اسکول جانے لگے۔ دادی کو گنتی، پہاڑے، جمع تفریق اور حساب کتاب تو آگیا لیکن شرارتی پوتے پوتیاں دیہاڑی سے محروم ہوگئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481