اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ورلڈکپ کیلئے روانگی سے قبل بابر اعظم کا بڑا بیان آگیا!

ورلڈکپ کیلئے روانگی سے قبل بابر اعظم کا بڑا بیان آگیا!

ورلڈکپ کیلئے روانگی سے قبل بابر اعظم کا بڑا بیان آگیا!

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارا مورال کافی ہائی ہے،بھارت میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا دباؤ نہیں ہے، کنڈیشنز کے بارے میں علم ہے۔

ورلڈکپ کیلئے روانگی سے قبل بابر اعظم کا بڑا بیان آگیا!

ورلڈکپ کیلئے روانگی سے قبل بابر اعظم کا بڑا بیان آگیا!

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے ورلڈ کپ سے متعلق پریس کانفرنس میں کہا کہ سابق کرکٹرز سے معلومات لینے کی کوشش کی ہے، ورلڈ کپ کیلئے بھرپور تیاری ہے، کوشش کریں گے کہ بطور ٹیم اچھا کھیل پیش کریں،

یہ بھی پڑھیں بھارتی ویزے جاری ہوتے ہی بابر اعظم کو جرمانہ

کپتان نے کہا کہ میرے لئے اعزاز ہے کہ اس مرتبہ کپتان کی حیثیت سے کھیل رہا ہوں، کوشش ہے کہ ہم جیت کر آئیں، احمد آباد میں کھیلنے کے لیے پُرجوش ہوں، بڑا ایونٹ ہیرو بننے کا ٹائم ہوتا ہے، سب کھلاڑیوں کے لیے ورلڈ کپ اہم ہوتا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ان ہی لڑکوں کی وجہ سے ہم نمبر ون بنے ہیں، ایشیا کپ کے دو میچز میں ہم اچھا نہیں کھیلے، ہر میچ میں مختلف غلطیاں ہوتی ہیں آپ کبھی مطمئن نہیں ہوسکتے، ہر روز آپ کو نیا کچھ سیکھنا پڑتا ہے۔

کپتان نے کہا کہ فیلڈنگ کو مزید بہتر کرنا ہے، مداح ہمارے جہاں بھی ہوں گے ہمیں سپورٹ کرتے رہیں گے، میرے اسپنرز بہترین ہیں، مانتا ہوں ابھی پرفارمنس اچھی نہیں ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ مستقبل میں غلطیاں نہ ہوں،

ٹیم کمبی نیشن کا فیصلہ میچ کے روز کنڈیشن دیکھ کر کریں گے،

اہم ہے کہ آپ نے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنا ہے، ورلڈ کپ کے لیے جو کھلاڑی جارہے ہیں

انہیں فخر محسوس کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں ورلڈ کپ2023، امپائرز اور ریفریز کی تقرری کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ مڈل اوورز میں ہم اچھا پرفارم نہیں کر پا رہے

خود سے زیادہ 15 کھلاڑیوں پر یقین رکھتا ہوں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدرآباد دکن

میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481