اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لیبیا،طوفان اور سیلاب سے 2 ہزار ہلاکتیں

لیبیا،طوفان اور سیلاب سے 2 ہزار ہلاکتیں

لیبیا ، طوفان اور سیلاب سے 2 ہزار ہلاکتیں

مشرقی لیبیا کا شہر ڈیرنا ہوا جہاں طوفانی بارشیں ہوئیں۔ نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا

لیبیا،طوفان اور سیلاب سے 2 ہزار ہلاکتیں

لیبیا،طوفان اور سیلاب سے 2 ہزار ہلاکتیں

اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

لیبیا میں طوفان اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں

کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار تک جا پہنچی اور امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

الجزیرہ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر مشرقی لیبیا کا شہر ڈیرنا ہوا

جہاں طوفانی بارشیں ہوئیں۔ نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

مشرقی لیبیا میں خود ساختہ حکومت کے وزیر اعظم اسامہ حماد کے مطابق ہزاروں لوگ تاحال لاپتا ہیں تاہم انہوں نے اعداد و شمار سے متعلق مزید تفصیلات کا تذکرہ نہیں کیا۔

دوسری جانب بن غازی میں ہلال احمر کے سربراہ قیس فکیری نے الجزیرہ کو بتایا کہ شہر میں پانی کی سطح تین میٹر (10 فٹ) تک بلند ہونے کے باعث تباہی ہوئی، ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

ڈیرنا میونسپل کونسل نے بتایا کہ شہر میں دو ڈیم بھی ٹوٹ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ شہر مکمل طور پر پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر فوٹیج میں لوگوں کو اپنی گاڑیوں کی چھتوں پر پھنسے ہوئے دکھایا گیا جب طوفان ڈینیئل اتوار اور پیر کو بن غازی، سوسا، بیدا، المرج اور درنا شہروں سے ٹکرایا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481