اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایشیاکپ، پاکستان کو فائنل کھیلنے کے لالے پڑگئے

ایشیاکپ، پاکستان کو فائنل کھیلنے کے لالے پڑگئے

ایشیاکپ، پاکستان کو فائنل کھیلنے کے لالے پڑگئے

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست نے قومی ٹیم کے ایونٹ کے فائنل کھیلنے کی راہ میں مشکلات کے نئے انبار لگا دیئے۔
ایشیاکپ، پاکستان کو فائنل کھیلنے کے لالے پڑگئے

ایشیاکپ، پاکستان کو فائنل کھیلنے کے لالے پڑگئے

بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم ایشیاکپ میں پوائنٹس ٹیبل پر 2 پوائنٹس کے باوجود تیسری پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ اسکا نیٹ ریٹ بھی منفی 1.892 ہوگیا ہے جبکہ بھارت ایک میچ میں 2 پوائنٹس کے ساتھ 4.560 نیٹ ریٹ کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہے۔
اسی طرح میزبان سری لنکا دوسری پوزیش پر موجود ہے، آئی لینڈرز نے بنگال ٹائیگرز کو سپر فور مرحلے میں شکست دیکر ایونٹ سے باہر کیا اور انکا نیٹ ریٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے۔

اگر آج بھارت اور سری لنکا کا میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو ایک پوائنٹ ملے گا

جس سے انکے پوائنتس کی تعداد 3،3 ہوجائے گی جبکہ پاکستان کو اپنا آخری

میچ سری لنکا کے خلاف کھیلنا ہے

اگر میچ میں بارش ہوئی یا قومی ٹیم کو شکست ہوتی ہے

تو فائنل کھیلنے کی اُمیدیں معدوم ہوجائیں گی۔

دوسری جانب اگر سری لنکا اور پاکستان کا میچ بارش کی نذر ہوا تب بھی

پاکستان ایونٹ کے فائنل سے محروم رہے گا،

کیونکہ نیٹ ریٹ پر سری لنکا گرین شرٹس سے بہت آگے ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے خلاف 228 رنز کی تاریخی ہار پاکستان

کو ٹورنامنٹ سے باہر بھی کرسکتی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481