اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نائیجیریا،مسجد میں فائرنگ سے 7 نمازی شہید

نائیجیریا،مسجد میں فائرنگ سے 7 نمازی شہید

نائیجیریا، مسلح ملزمان کی مسجد میں فائرنگ سے 7 نمازی شہید

نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کدونا میں نامعلوم مسلح ملزمان نے مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

نائیجیریا،مسجد میں فائرنگ سے 7 نمازی شہید

نائیجیریا،مسجد میں فائرنگ سے 7 نمازی شہید

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کدونا کے دور دراز کے گاوں کی مسجد میں فائرنگ اس وقت کی گئی جب بڑی تعداد میں نمازی عبادت کر رہے تھے۔

ملزمان نے پوری کارروائی اطمینان سے کی اور فرار ہوگئے۔کدونا پولیس کے ترجمان منصور ہارونہ نے رائٹرز کو بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے

تاحال کسی شدت پسند جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں بابائے حریت علی گیلانی کی برسی پرمقبوضہ کشمیرمیں شٹرڈاؤن سوگ

مسجد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 10 سے زائد نمازیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا

جہاں دو نمازیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ 3 برسوں سے نائیجیریا کے شمال مغرب میں مسلح گروہوں نے امن و امان کو تہہ و بالا کر رکھا ہے۔

ہزاروں افراد کو اغوا کرکے تاوان لیا گیا اور عدم ادائیگی پر درجنوں کو قتل بھی کیا گیا۔سڑک پر سفر کرنا محفوظ ہے

اور نہ ہی بھتا اور تاوان دیے بغیر کھیتی باڑی کرنا آسان رہا ہے۔ پولیس اور فوج ان علاقوں میں مکمل طور پر ناکام رہی ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ان حملوں نے نائجیریا کی سیکورٹی فورسز کو پریشان کر دیا ہے۔

ان علاقوں میں وہ گروپس بھی کارروائیوں میں سرگرم ہیں جو اپنا تعلق انتہا پسند جماعتوں جیسے داعش اور التحریر وغیرہ سے ظاہر کرتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481