اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چین سے براستہ پاکستان تجارتی سامان کی افغانستان آمد شروع

چین سے براستہ پاکستان تجارتی سامان کی افغانستان آمد شروع

چین سے براستہ پاکستان تجارتی سامان کی افغانستان آمد شروع

افغانستان کے لیے چین سے براستہ پاکستان تجارتی سامان پہلی مرتبہ ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل روٹیئرز(ٹی آئی آر) کے تحت طورخم کے راستے کابل پہنچے گا.

سینئر صحافی محراب آفریدی کی رپورٹ کے مطابق تاجروں  اور صنعت کاروں نے اس پیش رفت  کو پاکستان، افغانستان اور چین کی تجارت کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے جس سےپاک افغان سرحد پر ٹرانزٹ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں مرے کو مارے شاہ مدار۔حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم دے مارا

اس سلسلے میں ایک تقریب پاک افغان سرحد طورخم زیرو پوائنٹ پر منعقد ہوئی۔ جس میں ڈائریکٹوریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ، پشاور کلیکٹو ریٹ کسٹم، انچارج پاک آرمی، افغان کسٹم حکام اور پاک افغان ٹرانزٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Pic Liaqat Baloch jpg
اس موقع پر ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ ارباب قیصر حامد نے دو طرفہ تجارتکے فروغ کیلئے کسٹم حکام اور اہلکاروں کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اس سے نہ صرف افغان ٹرانزٹ تجارت بلکہ ازبکستان، تاجکستان ٹرانزٹ ٹریڈز، فضائی اور زمینی تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ غلام خان بارڈر پر ریورس تجارتی تعلقات بھی بڑھنے کے امکانات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 2ستمبرہڑتال کے سلسلے میں جماعت اسلامی کا مشاورتی اجلاس

اس سے قبل اسی ٹی آئی آر کنونشن کے تحت سات جولائی کو اجناس سے بھرا ٹرک روس سے براستہ طورخم بارڈر پاکستان پہنچا تھا۔واضح رہے کہ ٹی آئی آر کنوینشن روڈ ٹرانسپورٹ کا بین الاقوامی معاہدہ ہے

جس کے تحت بلا روک ٹوک مختلف ممالک کے مابین بذریعہ سڑک درآمدات و برآمدات کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ’راکھی نہیں فاطمہ بولو‘، عمرے کے بعد ائرپورٹ پر اداکارہ کا مکالمہ

اقوام متحدہ کے زیر نگرانی اس معاہدے کے تحت 2021 میں پہلی مرتبہ سٹرس فوڈ پاکستان سے روس درآمد کیا گیا تھا۔

یورپی یونین کے مطابق ٹی آئی آر معاہدے پر 2020 تک 66 ممالک نے دستخط کیے ہیں

اور اس معاہدے کے تحت مختلف ممالک کے مابین بذریعہ سڑک درآمدات و برآمدات کی جاتی ہیں۔
اس معاہدے کے تحت تمام تر درآمدات و برآمدات انٹرنینشل روڈ ٹرانسپورٹ یونین کے زیر اہتمام کی جاتی ہیں

اور ٹرکوں کو ایک خاص اجازت نامہ دیا جاتا ہے۔ اس کنوینشن کے تحت قومی

کسٹم دستاویزات کی ضرورت نہیں ہوتی

اقوام متحدہ کے مطابق اس کنونشن کے تحت آنے والے سامان کے کنٹینرز یا ٹرکوں کی

لینڈ بارڈر پر فزیکل انسپیکشن بھی نہیں کی جاتی کیوں کہ یہ گاڑیاں پہلے

ہی سکیورٹی مراحل سے نکل کر آتی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481