اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا ٹائم فریم دینے سے احتراز

بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا ٹائم فریم دینے سے احتراز

بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا ٹائم فریم دینے سے احتراز
بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ کو مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا ٹائم فریم دینے سے احتراز کیا۔

بھارت کی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی ناجائز تنسیخ کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت مرکزی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ جموں و کشمیر میں کسی بھی وقت الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں۔
بھارتی سپریم کورٹ آج مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کریگا
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ کشمیر کے اسمبلی انتخابات ممکنہ طور پر پنچایتوں، بلدیاتی الیکشن ہونے کے بعد ہوں گے۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کیلئے مخصوص ٹائم فریم دینا ابھی ممکن نہیں۔
سرکاری وکیل تشار مہتا نے عدالت میں مقبوضہ کشمیر میں حالات بہتر ہونے کا راگ الاپا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت سے مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت بحالی کا ٹائم فریم طلب کیا تھا۔
یاد رہے کہ بھارت کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ اس کیس کی روزانہ بنیاد پر سماعت کر رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481