اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایشیاہاکی کپ ؛ پاکستان نے روایتی حریف انڈیا کو شکست دیدی

ایشیاہاکی کپ ؛ پاکستان نے روایتی حریف انڈیا کو شکست دیدی

ایشیاہاکی کپ ؛ پاکستان نے روایتی حریف انڈیا کو شکست دیدی
عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیاہاکی کپ میں پاکستان کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری،

ایشیاہاکی کپ ؛ پاکستان نے روایتی حریف انڈیا کو شکست دیدی

ایشیاہاکی کپ ؛ پاکستان نے روایتی حریف انڈیا کو شکست دیدی

پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں روایتی حریف انڈیا کو ایک اعصاب شکن مقابلہ میں 4 کے مقابلہ میں 5 گول سے شکست دیدی۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے انڈیا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 100 ڈالر فی کھلاڑی انعام دیا گیا۔پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت نے 2 گول، ذکریا حیات، عبدالرحمان اور رانا عبدالوحید نے ایک، ایک گول سکور کیا۔
پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض ہیڈ کوچ عالمی ہاکی کپ گولڈ میڈلسٹ پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین وسیم فیروز سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹیم منیجرمیجر( ر) محمد شاہنواز خان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم میں گول کیپرز عبداللہ اشتیاق خان، علی رضا، ڈیفینڈر محمد عبداللہ، مڈ فیلڈز احتشام اسلم، محمد مرتضیٰ یعقوب، سٹرائکرز ارشد لیاقت، ذکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف، عبدالرحمان اور عبدالوہاب شامل ہیں۔فائیو سائیڈ ایشیاکپ میں 11 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں پاکستان، انڈیا، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ چائینہ، قازقستان، ملائیشیا اور میزبان ملک عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481