اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ 2023ء کا آج سے ملتان میں آغاز 

پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ 2023ء کا آج سے ملتان میں آغاز 

پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ 2023ء کا آج سے ملتان میں آغاز

پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 16 ویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز آج سے ملتان میں ہو گا، پاکستان نے ایونٹ کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ 2023ء کا آج سے ملتان میں آغاز 

پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ 2023ء کا آج سے ملتان میں آغاز

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں آج نیپال کے مد مقابل ہو گی، میچ ڈھائی بجے ملتان سٹیڈیم میں شروع ہو گا، میچ سے پہلے افتتاحی تقریب بھی ہو گی، نیپال کی ٹیم پہلی بار ایشیا کپ کھیلے گی جبکہ قومی ٹیم تیسری بار ٹائٹل جیتنے کا عزم لے کر میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں بجلی صارفین کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط

 

ایشیا کرکٹ کپ 30 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا،

ٹورنامنٹ میں شامل 6 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا، گروپ سٹیج میں ہر ٹیم دو میچ کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں مری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری،متعدد تعمیرات مسمار

 

دونوں گروپس کی پہلے دو نمبرز پر آنے والی ٹیمیں ٹاپ فور کیلئے کوالیفائی کر جائیں گی، فائنل ٹاکرا سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان 17 ستمبر کو کولمبو میں ہو گا،

گروپ سٹیج میں روایتی حریف پاک بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو کینڈی میں آمنے سامنے ہوں گی

جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان 10 ستمبر کو ٹاپ فور میں بھی ٹاکرا ہونے کا قوی امکان ہے

یہ بھی پڑھیں سری لنکا نے ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

گزشتہ سال بھارت نے گروپ سٹیج میں پاکستان کو ہرایا تھا جبکہ شاہینوں نے ٹاپ فور مرحلے میں

بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا کر حساب برابر کر دیا تھا، فائنل میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست

دے کر ایشیا کپ 2022ء کا ٹائٹل سری لنکا نے اپنے نام کیا تھا،

پاکستان ایشیا کپ کا تاج 2 بار اپنے سر سجا چکا ہے جبکہ 3 بار رنر اپ رہا ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481