اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اُسامہ کا قاتل امریکی فوجی نشے کی حالت میں گرفتار

The killer of Osama was arrested while the American soldier was drunk jpg

اُسامہ کا قاتل امریکی فوجی نشے کی حالت میں گرفتار

ٹیکساس: ایبٹ آباد فوجی آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کو گولیاں مارنے کا دعویٰ کرنے والا امریکی بحریہ کا اہلکار نشے کی حالت میں توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

The killer of Osama was arrested while the American soldier was drunk jpg

 

امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں امریکی بحریہ کے سابق اہلکار رابرٹ او نیل کو عوامی مقام پر نشے کی حالت میں ہنگامہ آرائی کرنے اور ایک خاتون پر حملے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا ضمنی بلدیاتی انتخابات، تحریک انصاف کامیاب

امریکی بحریہ کے سابق سیلر کو عوامی مقام پر نشہ کی حالت میں حملہ کرکے جسمانی چوٹ پہنچانے الزام میں کلاس A اور بدعنوانی کے الزام میں C کلاس کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

بعد ازاں امریکی بحریہ کے سابق اہلکار رابرٹ او نیل کو 3 ہزار 500 ڈالر کی ضمانت پر رہا کردیا گیا تاہم اب کیس عدالت میں چلے گا جہاں ممکنہ طور پر قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان کی نگران کابینہ میں مزید 6 وزراکوشامل کرنے پر اتفاق

یاد رہے کہ امریکی بحریہ کا یہ اہلکار اُس وقت توجہ کا مرکز بنا تھا

جب اس نے اپنی شناخت کو خفیہ نہ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فوکس نیوز پر

ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ 2011 میں پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد میں

امریکی فوج کی کارروائی میں اُسامہ بن لادن کو گولیاں میں نے ہی ماری تھیں۔

 

یہ بھی پڑھیں فاطمہ قتل کیس، ایس ایچ او سمیت 5 افراد تاحال زیر حراست

امریکی بحریہ کے سابق اہلکار نے یہ کہانی اپنی 2017 کی یادداشت “دی آپریٹر” میں سنائی تھی

اور ’دی نیویارک پوسٹ‘ کے مطابق امریکی حکومت نے کبھی بھی

اس کہانی کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل کی ایرانی پیش کش

سابق امریکی اہلکار اس سے قبل بھی تنازعات کا شکار رہے ہیں

اور 2016 میں بھی نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار ہوچکے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481