اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جنوبی افریقی ویمن ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان ،صدارتی پروٹوکول میں ہوٹل منتقل

جنوبی افریقی ویمن ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان

جنوبی افریقی ویمن ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان ،صدارتی پروٹوکول میں ہوٹل منتقل
جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے پہلے دورہ پاکستان کے لیے کراچی پہنچ گئی۔23 رکنی افریقی اسکواڈ دبئی کے راستے پرواز EK600 سے کراچی پہنچا۔جس پر ان کا جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا. پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے لیے صدر مملکت کا پروٹوکول دیا جارہا ہے۔ کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستے بھی پیش کیے گئے۔

کراچی ائیرپورٹ ٹرمینل ون سے ٹیم کی قیام گاہ تک سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کراچی پہنچنے والے افریقی اسکواڈ میں کھلاڑی، کوچنگ اسٹاف اور مینجمنٹ شامل ہے،کپتان لورا وولوارڈٹ، ماریزان کیپ اور نادین ڈی کلرک 29 اگست کو کراچی پہنچیں گی، ٹیم فزیو تھراپسٹ مولبتسی فیلانے بھی 29 اگست کو پہنچیں گے۔
جنوبی افریقا ویمنز ٹیم کااستقبال ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک اور جنرل مینیجرعائشہ اشعر نےکیا۔ جنوبی افریقا اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین نیشنل اسٹیڈیم میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
1، 3 اور 5 ستمبر کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم مہمان ٹیم کے ساتھ 8، 11 اور 14 ستمبر کو ون ڈے کرکٹ میچ کھیلے گی، ون ڈے سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ 20 روزہ دورہ مکمل کرکے افریقی خواتین کرکٹرز 15 ستمبر کو وطن واپس روانہ ہوں گی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481