اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل کی ایرانی پیش کش

پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل کی ایرانی پیش کش

ایران نے پاکستان کو سستی بجلی ، گیس اور تیل فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے ۔

اس حوالے سے اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دے سکتے ہیں۔

اخبارات کے مدیران کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران ایک کے سوال کے جواب میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کیلئے ایران نے پاکستان کو باضابطہ تجویز دی ہے اور پاکستان نے اس تجویز کی کابینہ سے منظوری لینے کے بعد پروازیں شروع کرنے کے بارے میں اتفاق کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے پی آئی اے کو اسلام آباد سے ایران کیلئے ففتھ فریڈم کی سہولت مانگی ہے، ایران نے بھی اسی طرح کی سہولت اپنی چار ائیر لائنوں کیلئے طلب کی ہے، فی الحال لاہور اور کراچی سے مشہد کیلئے پروازیں چل رہی ہیں۔ایک سوال پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باعث ہم ایسا حل چاہتے ہیں کہ پاکستان اگر ایران سے گیس پائپ لائن لے تو اس کو پریشانی نہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران نے چین کی کاوشوں سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے متعلق پاکستان کا شکریہ ادا کیا اسی طرح عراق، عمان اور چین کا بھی شکریہ ادا کیا، ایران کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481