اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افغان ٹیم کو ایک وکٹ سے شکست ۔ پاکستان نےسیریزجیت لی

5e48d5a5 13bd 4aab 92a4 7dc3eafcb347

سری لنکا  میں کھیلے گئے  تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کوسنسنی خیر مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرادیا اور سیریز اپنے نام کر لی۔

سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آخری وکٹ پر ہدف حاصل کیا۔پاکستان نے 301 رنز کا ہدف آخری اوور میں ایک گیند قبل حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

واضح رہے کہ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔ افغان اوپنر رحمٰن اللہ گرباز نے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور شاہین آفریدیکے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

e0bb87c9 f560 488e 9a2d d136e58cd963

محمد نبی 29، راشد خان 2 اور شاہد اللہ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے،کپتان حشمت اللہ شاہدی 15 اور عبدالرحمٰن 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 9 اوورز میں 45 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، اسامہ میر نے 10 اوورز میں 61 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، حارث رؤف نے 7 اوورز میں 48 اور شاداب خان نے 10 اوورز میں 53 رنز دیے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 52 کے مجموعی اسکور پر گری تھی جب فخرزمان 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد امام الحق اور بابراعظم کے درمیان 118 رنز کی طویل پارٹنر شپ ہوئی۔170 کے مجموعی اسکور پر بابراعظم 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔محمد رضوان 2، سلمان علی آغا 14 اوراسامہ میر کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔نسیم شاہ  ایک بار پھر مرد بحران ثابت ہوئے۔ نسیم شاہ نے 5 گیندوں پر2 چوکوں کی مدد سے 10 رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

شاداب خان نے 48 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔شاداب خان 48 ویں اوور میں 48 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ 46.2 اوورز میں 258 کے مجموعی اسکور پر گری جب افتخار احمد 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔39 ویں اوور میں 211 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 91 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم  نے پہلے میچ میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 142 رنز سےکامیابی حاصل کر لی تھی۔ اس طرح پاکستان سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481