Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ورلڈکپ 2023: وارم اپ میچز کا شیڈول جاری

ورلڈکپ 2023: وارم اپ میچز کا شیڈول جاری

ورلڈکپ 2023: وارم اپ میچز کا شیڈول جاری
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سلسلے میں وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ پاکستان ٹیم دو میچز کھیلے گے۔

ورلڈکپ 2023: وارم اپ میچز کا شیڈول جاری

ورلڈکپ 2023: وارم اپ میچز کا شیڈول جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدرآباد دکن میں کھیلے گی۔
قومی ٹیم کا دوسرا وارم اپ میچ بھی اسی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا جو 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف ہوگا۔

وارم اپ میچز کا آغاز بھی 29 ستمبر سے ہی ہوگا۔ پہلے میچ میں بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ اسی دن جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں مکمل امن و استحکام واپس آئےگا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

30 ستمبر کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ گوہاٹی میں کھیلا جائے گا، جبکہ اس دن کے ایک اور میچ میں آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں ٹی 20 اور ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری

انگلینڈ اور بنگلادیش کے درمیان میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بھی اسی دن مدمقابل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں ایشیا کپ کیلئے نیپال کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

تین اکتوبر کو افغانستان اور سری لنکا کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا،

میزبان بھارت بھی 3 اکتوبر میدان میں اترے گی، اس کے مقابلے پر نیدرلینڈز کی ٹیم ہوگی۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ کا باضابطہ آغاز 6 اکتوبر کو گزشتہ ورلڈکپ کی فاتح انگلینڈ اور رنرز اپ نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481