اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لداخ میں بھارتی فوج کے ٹرک کو حادثہ؛ افسرسمیت 8 اہلکار ہلاک

لداخ میں بھارتی فوج کے ٹرک کو حادثہ؛ افسرسمیت 8 اہلکار ہلاک

لداخ میں بھارتی فوج کے ٹرک کو حادثہ؛ افسرسمیت 8 اہلکار ہلاک
لداخ میں بھارتی فورس کا ٹرک پھسل کر دریا میں گرنے سے ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) اور 8 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ لیہہ سے 150 کلومیٹر دور کیاری میں مقامی وقت کے مطابق تقریباً 5 بجے پیش آیا۔ لیہہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پی ڈی نیتیا نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔
پی ڈی نیتیا نے بتایا کہ ایک زخمی اہلکار زیر علاج ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کا ایک ڈویژنل ہیڈکوارٹر مشرقی لداخ میں کیاری میں واقع ہے۔
حکام نے بتایا کہ ٹرک میں 10 فوجی سفر کر رہے تھے اور قافلے میں 5 گاڑیاں تھیں۔ حادثے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور تمام زخمی فوجیوں کو طبی مرکز میں لے گئی، جہاں ان میں سے 8 کو مردہ قرار دے دیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481