اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ٹرافی ٹور کا آغاز کردیا

آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ٹرافی ٹور کا آغاز کردیا

آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ٹرافی ٹور کا آغاز کردیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کے ٹرافی ٹور کا ایک بار پھر آغاز کردیا۔ حکومتی اجازت ملتے ہی پاکستان کے لیے ٹرافی ٹور کی ونڈو فائنل ہوگئی، پاکستان میں کرکٹ ورلڈکپ 2023 ٹرافی ٹور 27 اگست سے 3 ستمبر کے درمیان ہوگا۔ کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی چمچماتی ٹرافی تمام ممالک گھومنے کے بعد سب سے آخر میں پاکستان آئیگی۔ کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی جنوبی افریقہ سے پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان میں ٹرافی ٹور مکمل ہونے کے بعد ٹرافی میزبان ملک بھارت چلی جائیگی۔ اس وقت آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی بنگلہ دیش میں موجود ہے۔ بنگلہ دیش میں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ٹرافی 9 اگست تک رہے گی۔ 10 سے 13 اگست تک ٹرافی کویت اور بحرین جائیگی۔ بحرین کے بعد ٹرافی ایک مرتبہ پھر بھارت جائے گی۔
16 سے 24 اگست تک کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی اٹلی، فرانس اور انگلینڈ پہنچے گی۔ 25 سے 26 اگست تک کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی ملائشیا میں موجود ہوگی۔ ملائشیا کے بعد ٹرافی یوگانڈا، نائجیریا اور پھر جنوبی افریقہ پہنچے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481