اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء، پاکستان کا قومی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء، پاکستان کا قومی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کی جانب سے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء، پاکستان کا قومی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء، پاکستان کا قومی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا متواتر کہنا ہے کہ کھیلوں کو سیاست کی نذر نہیں کیا جانا چاہیے، کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ 2023ء میں شرکت کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان سمجھتا ہے بھارت سے دوطرفہ تعلقات کو عالمی کھیلوں کے بارے میں ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے، پاکستان کا فیصلہ تعمیری اور ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے۔
دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت نے متعصبانہ رویے کی وجہ سے ایشیاء کپ کیلئے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا تھا، پاکستان کو اپنی کرکٹ ٹیم کی سلامتی کے بارے میں گہری تشویش ہے، پاکستان اپنے خدشات بین الاقوامی کرکٹ کونسل اور بھارتی حکام تک پہنچا رہا ہے، امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481