اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پروٹین بڑھانے اور چربی کم کرنے کے لیے از حد مفید چار کھانے کی اشیا

پروٹین بڑھانے اور چربی کم کرنے کے لیے از حد مفید چار کھانے کی اشیا

پروٹین بڑھانے اور چربی کم کرنے کے لیے از حد مفید چار کھانے کی اشیا

ایک اچھی طرح سے متوازن غذا میں بہت سے غذائی اجزا شامل ہونے چاہئیں۔ ان اجزا میں پروٹین سب سے اہم غذائی اجزاء میں سے ایک ہے۔

پروٹین بڑھانے اور چربی کم کرنے کے لیے از حد مفید چار کھانے کی اشیا

پروٹین بڑھانے اور چربی کم کرنے کے لیے از حد مفید چار کھانے کی اشیا

 

س بات کو یقینی بنانا کہ آپ کو اچھی غذائی اجزا کافی مقدار میں حاصل ہو جائیں اس قدر آسان بھی نہیں ہے۔

مشہور ماہر غذائیت ڈاکٹر مائیکل موسلی اور معروف ٹی وی سٹار نے پروٹین کے کئی ذرائع کا انکشاف کیا ہے۔ ان ذرائع ک ذریعہ سے خوراک کو متوازن بنایا جا سکتا ہے۔ میکرونٹرینٹس "صحت مند ہڈیوں” کے لیے ضروری ہیں کیونکہ وہ پٹھوں کو بنانے اور برقرار رکھنے کی بھی اجازت دیتے ہیں۔

روزانہ 100 گرام پروٹین

ڈاکٹر موسلی نے اس بارے میں تفصیلی وضاحت کی کہ اچھی مشق کے لیے اپنے رہنما اصول کیسے بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میری عمر 66 برس اور وزن 80 کلوگرام ہے۔ میں معقول طور پر فعال ہوں۔ اس کی وجہ روزانہ 100 گرام پروٹین لینا ہے۔

 

ڈاکٹر موسلی نے بتایا کہ لوگ کس طرح پروٹین کو اپنی ذاتی غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔ ہر کھانے میں کم از کم 20 گرام پروٹین حاصل کرنے کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ دن میں دو بار گوشت یا مچھلی کھائی جائے ۔ یہ صورت حال بحیرہ روم کی اس خوراک کے ساتھ موافق نہیں ہے جسے ڈاکٹر موسیلے فروغ دیتے ہیں۔ ڈاکٹر موسلی کی تجویز خوراک میں اناج اور پھلیوں کے ساتھ معتدل مقدار میں مچھلی اور بہت کم گوشت کھانا شامل ہے۔

مچھلی اور پنیر

ڈاکٹر موسلے کے مطابق خوراک میں کافی صحت مند پروٹین حاصل کرنا مشکل ہے۔ لیکن تیل والی مچھلی ہفتے میں کم از کم تین بار کھائی جا سکتی ہے۔ گوشت کی مقدار کو 100 گرام سے کم تک محدود کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے اور پنیر کو گوشت کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

دال اور یونانی دہی

ڈاکٹر موسلی نے مزید بتایا کہ وہ دال کے بہت بڑے پرستار ہیں۔ دال فائبر اور پروٹین سے بھرپور سستی خوراک ہے۔ اس کو لذیذ کھانے کے طور پر پیش کرنے کی بہت سے ترکیبیںبھی ہوتی ہیں۔ مکمل چکنائی والا یونانی دہی بھی ایک بہترین غذا ہے۔ اسے ناشتے میں لیا جا سکتا ہے۔ یونانی دہلی میں معمول کی دہی سے بہت زیادہ پروٹین ہوتا ہے۔

کاربوہائیڈریٹ اور چربی میں کمی

’’ فاسٹ 800 ‘‘ بلاگ چلانے والے ڈاکٹر موسلی نے اعلی معیار کی پروٹین حاصل کرنے کی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص وزن کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو اسے ہر کھانے میں 20 گرام پروٹین لینا چاہیے اور اس کے لیے انڈے، مچھلی، گوشت، دال یا پنیر کو غذا میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر پروٹین کا اثر کاربوہائیڈریٹس اور چکنائیوں کے برعکس ہوتا ہے۔ جسم پروٹین کو ذخیرہ نہیں کرتا اس لیے ضروری ہے کہ روزانہ پروٹین کے اچھے ذرائع کھائیں تاکہ فوائد حاصل ہوں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481