اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چین میں سیلاب نے تباہی مچا دی

چین میں سیلاب نے تباہی مچا دی

چین میں سیلاب نے تباہی مچا دی
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس سےلاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں کے باعث گھر سڑکیں، گاڑیاں اور بازار زیر آب آگئے۔
سیلابی ریلا کئی گاڑیاں بہالے گیا، گاڑیوں کی جگہ کشتیاں چلنے لگ گئیں۔ موسمیاتی سروس کے مطابق 744.8 ملی میٹر (29.3 انچ) بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جو 1891 کے بعد سب سے زیادہ ہے
سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 12 لاکھ افراد کی نقل مکانی انتظامیہ کیلئے چیلنج بن گئی، سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481