اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

میسی ایک بارپھر نمبر ون سپرسٹار فٹ بالر بن گیا

images 28

ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ  کا تاج پہنانے والے  میسی نے ایک بار پھر پرتگال کے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا اور دنیائے فٹ بال کا نمبر ون ہیرو بن گیا۔

گنیز بک آف  ورلڈ ریکارڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر بطور فٹبالر سب سے زیادہ ٹائٹلز کا تازہ ترین چارٹ شیئر کیا ہے، جس میں انٹرمیامی کلب کے میسی کو سر فہرست دیکھا جاسکتا ہے، سٹار فٹبالر کی موجودگی میں ان کی ٹیمز نے 41 ٹائٹلز جیتے ہیں۔

سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے کرسیٹانو رونالڈو فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں، انہوں نے اب تک 40 ٹائٹلز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اسی طرح پولینڈ کے رابرٹ لیوینڈوسکی کی موجودگی میں انکی ٹیمز نے 9، فرانس کے کیلان ایمباپے نے 5 ، برازیلی کپتان نیمار جونئیر نے 4 ٹائٹلز جتوائے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481