اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنگلادیش، اپوزیشن کا دوسرے روز بھی احتجاج، حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

بنگلادیش، اپوزیشن کا دوسرے روز بھی احتجاج، حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

بنگلادیش، اپوزیشن کا دوسرے روز بھی احتجاج، حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
بنگلا دیش میں اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم حسینہ واجد سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ لے کر ایک بار پھر سڑکوں پر آگئیں۔

بنگلادیش، اپوزیشن کا دوسرے روز بھی احتجاج، حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

بنگلادیش، اپوزیشن کا دوسرے روز بھی احتجاج، حسینہ واجد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

دارالحکومت ڈھاکا میں حکومت کے خلاف اپوزیشن مظاہرین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا، ہزاروں افراد نے شہر کے اہم مقامات پر دھرنا دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔
مظاہروں سے ڈھاکا کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ شدید متاثر ہو گیا، مرکزی شاہراؤں پر شدید ٹریفک جام رہا۔
کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس نے ربڑ کی گولیاں اور آنسوگیس کی شیلنگ سے مظاہرین کو منتشر کیا۔
جھڑپوں میں 6 مظاہرین اور 20 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے 90 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
بنگلادیش میں احتجاج اپوزیشن جماعت بنگلادیش نیشنل پارٹی کی کال پر جاری ہے

جس میں جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتیں بھی شریک ہیں۔
بنگلا دیش میں اپوزیشن جماعتیں گزشتہ سال سے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہی ہیں،

بنگلا دیشی اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم حسینہ واجد سے مستعفیٰ ہونے اور نگران حکومت کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481