اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

انڈونیشیامیں کشتی ڈوبنے سے 15 ہلاک ،6 بچا لئے گئے

انڈونیشیا، کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک 6 کو ریسکیو کر لیا گیا

انڈونیشیا، کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک 6 کو ریسکیو کر لیا گیا
انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک، 6 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ 19 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں کشتی حادثہ کا شکار ہو گئی

جس کے نتیجہ میں 15 افراد جان کی بازی ہار گئے، انڈونیشین سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے جاری کردہ بیان میں بھی کشتی کے ڈوبنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ اتوار کے روز ڈوبنے والی کشتی میں کل 40 افراد سوار تھے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ کشتی سواروں میں سے 6 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ 19 لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے،

افسوناک حادثے میں اموات بڑھنے کا بھی خدشہ ہے جبکہ کشتی ڈوبنے کی وجوہات سے متعلق تحقیق جاری ہے۔

واضح رہے کہ سال 2018 میں انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں جھیل میں کشتی ڈوبنے سے 150 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481