اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بوم بوم آفریدی آفریدی نے بھارت کی شکست پر زبردست ردعمل دے دیا

بوم بوم آفریدی آفریدی نے بھارت کی شکست پر زبردست ردعمل دے دیا

بوم بوم آفریدی آفریدی نے بھارت کی شکست پر زبردست ردعمل دے دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پوری دنیا میں اپنی جارح مزاج بیٹنگ کی وجہ سے مشہور بوم بوم آفریدی نے پاکستان شاہینز کے ہاتھوں ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل میں بھارت کی شکست پر زبردست ردعمل دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری فاتح ٹیم کی تصویر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی عرف ’’لالہ ‘‘نے لکھا کہ ’’کام ایسے کیا جاتا ہے‘‘ ساتھ ہی انہوں نے ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے پر ٹیم کی تعریف کی، شاہد آفریدی کے مطابق ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت کر مزہ آ گیا،پورے میچ میں کھلاڑیوں کے اندر زبردست جذبہ دیکھا،طیب طاہر کی سنچری کسی ٹریٹ سے کم نہ تھی ،صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کا شاندار آغاز نے پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا ، نامور کرکٹر نے امید ظاہر کی کہ نوجوان آئندہ بھی اسی طرح کھیل پیش کرتے ہوئے جیت اپنے نام کریں گے ۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیتے ہوئے ٹائٹل کا خوبصورتی سے دفاع کیا ہے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481