اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنگلادیش: مسافروں سے بھری بس تالاب میں گرنے سے17 افراد جاں بحق

بنگلادیش: مسافروں سے بھری بس تالاب میں گرنے سے17 افراد جاں بحق

بنگلادیش: مسافروں سے بھری بس تالاب میں گرنے سے17 افراد جاں بحق
بنگلادیش میں مسافروں سے بھری بس تالاب میں گرنے سے 17 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔

بنگلادیش: مسافروں سے بھری بس تالاب میں گرنے سے17 افراد جاں بحق

بنگلادیش: مسافروں سے بھری بس تالاب میں گرنے سے17 افراد جاں بحق

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس ضلع جھلکٹھی صدر کے علاقے چھترکنڈا کے ایک تالاب میں جا گری۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق باریشال جانے والی بس میں 52 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی لیکن بس میں 60 افراد سوار تھے جو باریشال کھلنا ہائی وے پر چھترکنڈا کے علاقے میں بنے تالاب میں گرگئی۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 17 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، مرنے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 35 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور کو ٹھہرایا جارہا ہے جبکہ بس گرنے کی وجہ بس میں مسافروں کا گنجائش سے زیادہ سوار ہونا بھی بتایا جارہا ہے۔
دوسری جانب حادثے میں بچ جانے والے مسافر نے بتایا کہ وہ بھنڈاریا سے بس میں سوار ہوا تھا اور بس مسافروں سے ضرورت سے زیادہ بھری ہوئی تھی، جبکہ لوگ بس کے کوریڈور میں بھی کھڑے تھے۔
مسافر نے بتایا کہ میں نے دیکھا کہ ڈرائیور سپروائزر سے بات کررہا تھا

اور اتنے میں بس سڑک سے اتر کر تالاب میں گرگئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481