اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قرآن پاک کی بے حرمتی، انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی قرارداد منظور

قرآن پاک کی بے حرمتی، انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی قرارداد منظور

قرآن پاک کی بے حرمتی، انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق میں پاکستان کی جانب سے مذہبی منافرت کیخلاف پیش کی جانے والی قرارداد پر منگل کو ہونے والی بحث کے بعد آج ووٹنگ کے ذریعے قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ژوب گیریژن پر دہشت گردوں  کا حملہ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

بین الاقوامی خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق قرارداد کے حق میں 28 ممالک نے ووٹ دیا، 12 نے مخالفت کی جبکہ سات ممالک نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔ روئٹرز کے مطابق اس قرارداد کی امریکہ اور یورپی یونین نے مخالفت کی، جن کا کہنا ہے کہ یہ انسانی حقوق اور آزادی اظہار کے بارے میں ان کے نقطہ نظر سے متصادم ہے۔

 

قرآن پاک کی بے حرمتی، انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی قرارداد منظور

قرآن پاک کی بے حرمتی، انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی قرارداد منظور

 

 

کونسل برائے انسانی حقوق کے ہنگامی اجلاس میں منگل کو سویڈن میں قرآن کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے پر بحث ہوئی تھی جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک نے مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کو مذہبی منافرت کو ہوا دینے کے مترادف قرار دیتے ہوئے جوابدہی کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستان کی قرارداد کے مسودے میں مذہبی منافرت کے تمام مظاہر کی مذمت کی گئی ہے اور ذمہ داروں کو احتساب کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

اس قرار داد میں ریاستوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ’مذہبی منافرت کی کارروائیوں اور حمایت سے نمٹنے، اسے روکنے اور ان پر مقدمہ چلانے کیلئے قوانین اپنائیں جوکہ امتیازی سلوک، دشمنی یا تشدد پر اکسانے کے مترادف ہیں۔‘ اس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے کونسل برائے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک منگل کو ہوئی بحث کی روشنی میں ممالک کے قوانین میں خامیوں کی نشاندہی کریں۔

 

یہ بھی پڑھیں لاہور،بھاٹی گیٹ میں آتشزدگی،10 افراد جاں بحق

 

اظہار رائے کی آزادی کے بارے میں فکر مند 47 رکنی کونسل کے کچھ مغربی ممالک نے نظرثانی شدہ الفاظ کا مطالبہ کیا تھا۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی

قرارداد پر منگل کو بحث کے بعد امریکہ، برطانیہ سمیت یورپی ممالک نے قرآن کو نذر آتش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے

ووٹنگ سے خود کو باہر کر لیا تھا جبکہ لندن اور واشنگٹن نے کہا کہ اگر وہ ووٹ کرتے تو قرارداد کے مسودے کے خلاف کرتے۔

چار گھنٹے کی بحث کے بعد منگل کو ووٹنگ ہونے ہی والی تھی، تاہم، وقت ختم ہو گیا،

جس کے بعد اب بدھ کو صبح 10:00 بجے کونسل کا اجلاس دوبارہ شروع ہوگا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بذریعہ ویڈیو لنک جنیوا کونسل کو بتایا کہ

’ہمیں یہ واضح طور پر دیکھنا چاہیئے کہ یہ کیا ہے؟

مذہبی منافرت پر اکسانے، امتیازی سلوک اور تشدد کو ہوا دینے کی کوشش۔‘


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481