اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیلی حملے7 فلسطینی جاں بحق

جنین پر اسرائیلی حملے سے درجنوں7 فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی حملے7 فلسطینی جاں بحق

اسرائیل نے مغربی کنارے میں ایک بڑے فوجی آپریشن میں جنین شہر اور اس کے پناہ گزین کیمپ پرزمینی اور فضائی حملہ کیا

جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی اور ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اسرائیلی اخبار دی یروشلم پوسٹ کو بتایا کہ خصوصی فورسز نے جنین کیمپ میں 7 فلسطینیوں کو ہلاک اور درجنوں کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری
فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی اور بتایا کہ جنین اور البرییہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اسپیشل فورسز نے کل شام شروع ہونے والے بڑے فوجی آپریشن کے بعد

جنین میں بھی متعدد گھروں پر چھاپے مارے اور درجنوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کا آپریشن،دو جوان شہید
العربیہ/ الحدث کے نامہ نگار کے مطابق آج پیر کو اسرائیل نے جنین شہر اور کیمپ کی طرف مزید کمک روانہ کی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق جنین کے قریب المقیبلہ میں کئی ٹینک موجود ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں

کہ تقریباً 1000 اسرائیلی فوجی فوجی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج کہ کہنا ہے کہ اس کی فوجیں جنین کیمپ پر قبضے کے لیے نہیں ،

بلکہ ایک حفاظتی کارروائی کے لیے داخل ہوئیں، اور انھوں نے وہاں دھماکہ خیز مواد دریافت کیا ہے

جو اسرائیلی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے جمع کیا گیا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جنین میں آپریشن فلسطینی اتھارٹی کے خلاف نہیں تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481